دوسری شادی ،سگا باپ مبینہ طور پر اپنی ہی فیملی کا دشمن بن گیا

 دوسری شادی ،سگا باپ مبینہ طور  پر اپنی ہی فیملی کا دشمن بن گیا

سگا باپ مبینہ طور پر اپنی ہی فیملی کا دشمن بن گیا

ملتان (کورٹ رپورٹر)دوسری شادی اور جائیداد کے چکر میں بیوی کو طلاق دے دی بچوں کو مارنے کی دھمکیاں دینے لگا، بیٹے کا پولیس حکام سے تحفظ کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 19 ایم آر ملتان کے رہائشی عقیل عثمان نے بتایا کہ سگے والد امتیاز حسین نے دوسری شادی کی ہے جس کے بعد والدہ حسینہ بی بی کو طلاق دے دی ہے اس کا کہنا تھا کہ ہم دو بھائی اور بہن والدہ کے ساتھ رہتے ہیں محنت مزدوری کر کے گھر کا گزر بسر کرتے ہیں والد نے پہلے اپنی تمام جائیداد فروخت کر دی اب ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے کہ پیسے دو ورنہ قتل کردونگا ، متعلقہ پولیس تھانہ بستی ملوک جان کا تحفظ فراہم کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں