کوٹ ادو میں اغوا، تشدد اور چوری کے متعدد واقعات

کوٹ ادو میں اغوا، تشدد اور چوری کے متعدد واقعات

حاجی محمد کی 15 سالہ بیٹی جویریہ کو نامعلوم افراد اغوا ،ضماد کا بیوی پر بدترین تشدد محمد حبیب کی موٹر سائیکل ، سید سجاد حسین کے مویشی چوری، مقدمات درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع جھونجھن والی میں حاجی محمد کی 15 سالہ بیٹی جویریہ بی بی کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ۔تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ سینما روڈ کے رہائشی سعید احمد کی بیٹی نبیلہ بی بی سے ضماد جوئیہ نے 2سال پہلے کورٹ میں پسند کی شادی کی، ایک ہفتہ پہلے خاوند ضماد نے اپنے بھائی جنید فرید،والدہ کوثر بی بی اوربہنوئی طارق کے ہمراہ بیوی پر بدترین تشدد کیا ،حالت غیر ہونے پرچھوڑ کر فرار ہو گئے ۔چک نمبر 145 ڈی اے کے رہائشی محمد حبیب نے اپنی موٹر سائیکل کرکٹ گراؤنڈ کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے ۔تھانہ سٹی کورٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14کے رہائشی سید سجاد حسین کے مویشی نامعلوم چور لے گئے ، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں