خسرہ اور روبیلا مہم ملتان میں تربیتی سیشن کا اہتما م

خسرہ اور روبیلا مہم  ملتان میں تربیتی سیشن کا اہتما م

ملک بھر میں نومبر میں ہونے والی خسرہ اور روبیلا مہم کے حوالہ سے پنجاب میں AEFI ماسٹر ٹرینرز کے لئے ملتان کے مقامی ہوٹل میں تربیتی سیشن کا اہتما م کیا گیا

ملتان( نیوز رپورٹر) اپنے پیغام میں ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کہا کہ تمام ویکیسنز تحقیق اور ٹرائلز کے لمبے مراحل کے بعد متعارف کروائی جاتی ہیں۔ بہت سی جان لیوا اور مہلک بیماریوں کے خلاف انسانی جانوں کا بچاؤ ویکسینز کی بدولت ہی ممکن ہوا۔مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائرکٹر ای پی آئی ڈاکٹر محبت علی نے کہا کہ ضلع تحصیل اور یو نین کونسل کی سطح پر AEFI فوکل پرسن موجود ہیں۔ ورکشاپ میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر عمران قریشی اور ایم آر کنسلٹنٹ ڈاکٹر مظہر قریشی نے تربیت فراہم کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں