ہائیکورٹ بار ملتان کل مہنگائی کیخلاف احتجاجی اجلاس بلانے کا اعلان

 ہائیکورٹ بار ملتان کل مہنگائی کیخلاف  احتجاجی اجلاس بلانے کا اعلان

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی، حکومتی بدانتظامی و بداعمالیوں کے خلاف کل 20 اکتوبر کو احتجاجی اجلاس بلانے اور ایک گھنٹہ زیادہ کام کرنے کا اعلان کیا ہے

ملتان(کورٹ رپورٹر)اس سلسلے میں صدر سید ریاض الحسن گیلانی اور جنرل سیکرٹری ملک سجاد حیدر میتلا کے مطابق اس ضمن میں ساڑھے 11 بجے دن بار ہال میں احتجاجی اجلاس منعقد کر کے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا جبکہ عدالتی کام معمول کے مطابق جاری رہے گا نیز بطور احتجاج وکلاء اپنی قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس روز ایک گھنٹہ زیادہ کام کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں