مظفرگڑھ:این آر ایس پی کی ملازم خاتون کا فراڈ

مظفرگڑھ:این آر ایس پی  کی ملازم خاتون کا فراڈ

موضع ویداد تحصیل جتوئی کی رہائشی لعل مائی نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ این آر ایس پی کی ملازم خاتون تسلیم اختر نے ہماری بستی میں آکر کہا کہ فی خاتون ساڑھے پانچ ہزار روپے ادا کریں

مظفرگڑھ (نامہ نگار)اس کے بدلے میں ہمارا ادارہ آپ کے گھر میں واش روم بنا کردے گا ۔جس پر علاقہ کی تقریباً 50 سے زائد گھرانوں کی خواتین نے تسلیم اختر کو پیسے دے دیئے ۔2 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو اس نے ہماری رقم واپس کی اور نہ ہی واش رومز بنوا کردیئے ۔رقم کی واپسی کے تقاضے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں