پنجاب کالج کوٹ ادو نے ریکارڈ قائم کیا ،پروفیسر حافظ محمد

پنجاب کالج کوٹ ادو نے ریکارڈ قائم کیا ،پروفیسر حافظ محمد

پنجاب گروپ آف کالجزکے کوٹ ادوکیمپس میں ڈیرہ غازی خان بورڈ کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اور انہیں اعزازی شیلڈز کے علاوہ گولڈو سلورکے میڈلز بھی دیئے گئے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )تقریب سے پرنسپل پروفیسر حافظ محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن کوٹ ادو کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور ان بچوں کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجزنے ہمیشہ محنت، ڈسپلن اور ٹیم ورک کو اپنا شعار بنایا جس کے باعث ہر سال بورڈ میں پوزیشنیں آتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کالج کوٹ ادو نے پہلی 6پوزیشنز حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات نے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں