اسلام بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے ، ناصر شہزاد

اسلام بھائی چارے اور ہم آہنگی  کو فروغ دیتا ہے ، ناصر شہزاد

ہفتہ شان رحمت للعالمینؐ کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی شجاع آبادمیں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگرنے کرتے ہوئے کہا کہ ہم باقی دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسلام امن کا مذہب ہے

سکندرآباد(نامہ نگار)اوربھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے ۔مولانا مسعود قریشی نے کہاکہ حضور ؐ نے رنگ ونسل کی تمیز اور برتری کامعیار ختم کرکے معاشرے میں عدل وانصاف کو رواج دیا۔ مولانا حسیب احمد اظہری نے کہا کہ حضورؐ کی بعثت بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھی راہ دکھانے کیلئے ہوئی ۔ دیگر مقررین میں قاسم شکیل ،مولانا عرفان قادری، خلیق الرحمان شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں