پٹواری ایک خاندان کی مانند ہیں،رائے عارف

پٹواری ایک خاندان کی مانند ہیں،رائے عارف

اسسٹنٹ کمشنر سازشیں کرنے سے باز رہیں، ورنہ حالات کے ذمہ دار خود ہونگے

کبیروالا(سٹی رپورٹر)پٹواریوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی،اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا خرم حمیداپنے فرائض منصبی کی ادائیگی پر توجہ دیں توبہترہوگا،‘‘پٹواریوں’’ کو آپس میں تقسیم کرنے کی سازشیں کرنے سے بازرہیں ،پٹواریوں نے ان کے خلاف ‘‘احتجاج’’ کا سلسلہ شروع کیا تواس کے نتیجے میں حالات کے ذمہ دار خودہوں گے ،آئندہ کوئی پٹواری چھٹی والے دن اور چھٹی کے بعد کوئی اضافی ڈیوٹی سرانجام نہیں دے گا۔ان خیالات کا اظہارانجمن پٹواریان مال واشتمال ملتان ڈویژن کے صدررائے محمد عارف نے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پٹواری ایک خاندان کی مانند ہیں۔تقریب سے ملک محمد اسلم ،ملک محمد ظفر،ملک کریم رضا،ملک اﷲ دتہ ،چوہدری محمد رمضان،غلام سرورخان ،حاجی منظور احمد،پیرالفت حسین،ملک جمشید علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔آخرمیں مہمان خصوصی رائے محمد عارف نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں