کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام محفل میلادالنبیؐ کا اہتمام

  کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک  میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر  اہتمام محفل میلادالنبیؐ کا اہتمام

روس کی ریاست کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے ، کمیونٹی کے زیر اہتمام محفل میلادالنبیؐ کا اہتمام کیاگیا

ملتان (کمرشل رپورٹر) جس میں شرکاء کرام نے ہدیہ نعت بحضور سرورِ کونین پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ اس موقع پر روس میں پاکستانی سفیر سردار طارق علی خان ، سی ای او ایجوکیشنل ایڈوائزر ڈاکٹرعمران نذیر، ڈاکٹر شبیب فیض اللہ بھٹہ، ڈاکٹر وقار نیازی ، گرپ انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے اونر چوہدری اکرام سمیت کمیونٹی کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اختتام پر شرکا نے ملکی سلامتی واستحکام کے لئے دعائیں کیں ۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے جنوبی پنجاب کے طلباء سے ڈاکٹر شبیب فیض کی قیادت میں وفد سے ملاقات بھی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں