حب رسول اکرمؐ ایمان کی پہلی شرط ہے :ڈاکٹر آصف علی

 حب رسول اکرمؐ ایمان کی پہلی شرط ہے :ڈاکٹر آصف علی

آپ نبی کریم ؐ نے روا داری، افہام و تفہیم اور انسانیت کے احترام کی تبلیغ کی

ملتان (خصوصی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں قرآت اور نعت کلب کے زیر اہتمام‘‘رحمت العالمین ربیع الاول’’ کے حوالے سے محفلِ میلاد مصطفیؐ کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ میلاد نبی میں وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے خصوصی شرکت کی اور کہا کہ حب رسول اکرمؐ ایمان کی پہلی شرط ہے جس کی تکمیل ذکر مصطفی ؐکے بغیر ممکن نہیں ہے ۔آپ نبی کریم ؐ نے روا داری، افہام و تفہیم اور انسانیت کے احترام کی تبلیغ کی۔ آپ کی سیرت بنی نوح انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے جو کہ آج سے 14سو سال پہلے ہمیں بتا دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ عید میلاد النبیؐ منانے کا مقصد معاشرے اور طلباء طالبات میں نبی کریمؐ کی محبت اور انکی سیرت بھری زندگی سے درس حاصل کرنا ہے ۔ محفلِ میلاد کے اختتام پر قرآت اور نعت کلب کے انچارج ڈاکٹر ندیم احمد نے ملک پاکستان میں امن اور جموع کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ محفلِ میلاد کے موقع پر ڈاکٹر مبشر مہدی،ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر عمار مطلوب، ڈاکٹر وزیر احمد، ڈاکٹر شہباز سمیت دیگر فیکلٹی، سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں