انسداد ڈینگی مہم، جم، نجی تعلیمی ادارہ، مقامی بینک کی برانچ اور مال کو سیل کر دیا گیا
بارہا نوٹس دینے کے باوجود ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی نہ بنایا گیا جس پر کارروائی کی گئی ،ریجنل ڈائریکٹر وبائی امراض ڈاکٹر عطاالرحمن
ملتان(نیوز رپورٹر)انسداد ڈینگی مہم،ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایات پر اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں محکمہ صحت ٹیموں کی کارروائی،مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارہ،بنک معروف مال سمیت جم سیل تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان اور سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی سخت ہدایات پر ملتان میں انسداد ڈینگی مہم زور و شور سے جاری ہے گزشتہ روز بھی اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود اور ریجنل ڈائریکٹر وبائی امراض ڈاکٹر عطاالرحمن کی قیادت میں انسداد ڈینگی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران جم،نجی تعلیمی ادارہ،مقامی بینک کی برانچ اور مال کو بارہا نوٹس دینے کے باوجود ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی نہ بنانے پر سیل کر دیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر عطاالرحمن کا کہنا تھا کہ متعلقہ سیل کئے گئے اداروں کی انتظامیہ کو بارہا نوٹس جاری کئے گئے ،تاہم صفائی کے ناقص انتظام اور کھڑے پانی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی اور ڈپٹی کمشنر ملتان کے سخت احکامات کے تحت انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے جاری رہیگی۔