ملتان میں ڈینگی کے وار، مریضوں کی تعداد 30 ہو گئی

ملتان میں ڈینگی کے وار، مریضوں کی تعداد 30 ہو گئی

24گھنٹوں کے دوران زیر علاج ملتان سے تعلق رکھنے والے 4 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق،شبہ میں 3مریض داخل ،صحتیاب ہونے پر 15کو گھر بھیج دیا گیا

ملتان(نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج 4 اور مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ,آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30 ہو گئی،شبہ میں 3 مریض زیر علاج، بستروں کی تعداد 64 کر دی گئی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے پر 15 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں گزشتہ روز24گھنٹوں کے دوران زیر علاج ملتان سے تعلق رکھنے والے 4 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے ، اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 50 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 14 ہے ، جبکہ ڈینگی کے شبہ میں 03 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ،ادھر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے پر 15 مریضوں کو ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں