لودھراں پاکپتن اسٹیشن تک کا معائنہ
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان نوید مبشر چوہدری نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ گزشتہ روز لودھراں پاکپتن اسٹیشن تک کا معائنہ کیا
ملتان(خبرنگارخصوصی)سیکشن کے معائنے کے دوران ناقص کارکردگی پر سٹاف کی سرزنش جبکہ اچھی کارکردگی پر اسٹاف کی حوصلہ افزائی کیلئے کیش انعامات بھی دئیے گئے ۔ انہوں نے شجر کاری مہم کے تحت مختلف اسٹیشنوں پر پودے بھی لگائے ۔