ایم ایس نشترہسپتال کا شعبہ ایمرجنسی اور ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ کا دورہ

 ایم ایس نشترہسپتال کا شعبہ ایمرجنسی  اور ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ کا دورہ

نشتر ہسپتال ملتان میں تعینات ہونے والے نئے ایم ایس ڈاکٹر امجد چانڈیو نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی اور ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ کا دورہ کیا

ملتان( نیوز رپورٹر)اور مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے درپیش مسائل بارے آگاہی بھی حاصل کی۔ ایم ایس نشتر ہسپتال نے ڈیوٹی پر مامور طبی عملے سے مختلف آمورز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انہیں مریضوں کے لیے بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے ہدایات جاری کیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں