جہانگیر ترین نے جرمانے کی ادائیگیاں کر کے مزید2قیدیوں کو رہا کروا دیا

جہانگیر ترین نے جرمانے کی ادائیگیاں  کر کے مزید2قیدیوں کو رہا کروا دیا

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جہانگیر ترین کی طرف سے جرمانے کی رقم کی ادائیگی کے بعد ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان میں قید 2 مزید قیدیوں کو رہا کروا دیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان قیدیوں کو مزید کئی ماہ قید کی صعوبت برداشت کرنا تھی ۔ معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں صغیر اور صفدر کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ انشائاللہ اسی طرح ہمیشہ غریب افراد کی بھلائی کا سلسلہ جاری و ساری رکھا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں