بوریوالا،چائلڈ لیبرکارجحان تشویشناک حد تک بڑھ گیا
بھٹوں،ہوٹلوں ،ورکشاپوں،بیکریوں سمیت مختلف دکانوں پرچائلڈ لیبرکارجحان تشویشناک حد تک بڑھ گیا۔پابندی کے باوجود کم عمر غریب بچوں سے انتہائی کم اجرت پر مزدوری کروائی جارہی ہے
بوریوالا(سٹی رپورٹر) جوچائلڈلیبرکی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ اینٹوں کے بھٹوں ،ہوٹلوں ،فیکٹریوں اور ورکشاپوں میں کام کرنے والے بچے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ٹی بی، سانس اور آنکھوں کی متعدد بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔شہریوں ملک فیاض ،میاں طارق ، علاؤالدین،ظہیر اسلم ،راؤافضل،صابرتیمور سمیت دیگر نے چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔