نذرانہ نہ دینے پر ٹریفک اہلکار کا ڈرائیور پر مبینہ تشدد

 نذرانہ نہ دینے پر ٹریفک  اہلکار کا ڈرائیور پر مبینہ تشدد

ٹریفک اہلکار آپے سے باہر ،نذارنہ نہ دینے پرشہری پر مبینہ تشددکیاگیا

جہانیاں(نمائندہ دنیا)تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں نے لوٹ مار کی انتہا کردی ۔گزشتہ روز ریلوے روڈ پرٹریفک اہلکار نے نذرانہ نہ دینے پرڈرائیور عبدالشکور پر مبینہ تشدد کیا۔متاثرہ شخص منت سماجت کرتا رہا ۔ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اگر نذارنہ نہ دیں تو ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ،ارباب اختیار نوٹس لیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں