حضور نبی کریمؐ دونوں جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے :منیر حسین
سر پرست اعلیٰ میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین سی بی اے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک منیر حسین ہانس نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمؐ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے
ملتان(خبرنگارخصوصی) آپؐ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے اور ہر طرف نور کا اجالا ہوگیا آپؐ وجہ تخلیقِ کائنات اور اللہ کے محبوب ہیں آپ ؐ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی و آخرت سنوار سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل سنت اور انجمن تاجران شالیمار کالونی خیرالمعارف روڈ کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کے موقع پر کیا۔ ، قاری رمضان ناصر آہیر سعیدی، قاری محمد اشفاق،قاری محمد جاوید چشتی نے بھی خطاب کیا۔