ڈپٹی کمشنر کا یوم ولادت نبی کریمؐ کے موقع پر عافیت سنٹر کا دورہ کیک کاٹا، تحائف دئیے

ڈپٹی کمشنر کا یوم ولادت نبی کریمؐ  کے موقع پر عافیت سنٹر کا دورہ  کیک کاٹا، تحائف دئیے

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے یوم ولادت نبی کریمؐ کے موقع پر عافیت سنٹر کا دورہ کیا

ملتان(خبرنگارخصوصی) انہوں نے سنٹر میں رہائش پذیر بزرگوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور انہیں تحائف پیش کئے ۔عامر کریم خاں نے بزرگ شہریوں کو یوم ولادت نبی کریمؐ کی مبارکباد دی اور مسائل دریافت کئے ۔اس موقع پر عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ؐ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے ۔ قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد مزمل نے عافیت سنٹر کے امور پر بریفنگ بھی دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں