مخدوم رشید،چوری کی وارداتیں معمول ، پولیس بے بس

مخدوم رشید،چوری کی وارداتیں  معمول ، پولیس بے بس

چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے پولیس تھانہ مخدوم رشید کی بے بسی کو واضح کر دیا

مخدوم رشید(نامہ نگار)ذرائع کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ چک 5ایم آر کے عبدالرؤف کی نامعلوم چوربیل چوری کر کے لے گئے ۔جبکہ نا معلوم چوروں نے 6ایم آر کے رہائشی نور احمدکے گھر سے موٹر سائیکل جبکہ نواز ڈاہا کے گھر سے بکرے لے کر فرار ہو گئے ۔ تاحال پولیس کی جانب سے چوروں کے خلاف کوئی اہم پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشیدمقدمات درج کرنے کی بجائے سائلین پر ملزم پارٹی سے صلح کے لئے دباؤ ڈالتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں