کبیروالا میں ڈاکو راج ،دوگھروں میں 3گھنٹے تک لوٹ مار

کبیروالا میں ڈاکو راج ،دوگھروں میں 3گھنٹے تک لوٹ مار

30لاکھ کی نقدی اور زیورات لوٹے گئے ،سیلز مین مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی

نواں شہر،کبیر والا (نامہ نگار )کبیروالا اورنواحی علاقوں میں ڈاکو راج برقرار ہے ،3ڈکیتیوں میں 30 لاکھ سے زائد کے زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ صدر کبیروالا کی حدود شاہ پور نتھو کھوہ پیر بخش والا پر 8 مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دو گھروں میں ڈکیتی کی ۔ڈاکواللہ دتہ ڈھڈی مصعب حیدر ڈھڈی کے گھر میں گھنٹے تک موجود رہے اور30لاکھ روپے سے زائد لوٹ لئے ۔تھانہ نواں شہر کبیروالا ٹھل نجیب کبیر والا میں نامعلوم تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کیر ی ڈبے میں سوار گولی ٹافی کے سیل مین سے دو لاکھ روپے چھین لئے اورمزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا ۔ ریلوے پھاٹک عبدالحکیم کے نزدیک تین ڈاکو ظفر اقبال سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ، جناح کالونی عبدالحکیم میں حسیب اعظم سے موٹرسائیکل چھین لی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں