جعلی پیر کیس ،جلنے والی لڑکی 24دن بعد دم توڑ گئی

جعلی پیر کیس ،جلنے والی لڑکی 24دن بعد دم توڑ گئی

ملزم مدعی مقدمہ سے صلح کیلئے کوشاں ،مقدمے میں دفعہ 302شامل

ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار)جعلی پیر کیس میں متاثرہ لڑکی 24دن موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعدنشترہسپتال ملتان میں دم توڑگئی، نمازجنازہ کے بعدخاموشی کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا۔ عزیز و اقارب پر سیاسی پریشربڑھنے لگاجبکہ جعلی پیرکے ساتھی گجربرادری کے پانچ ملزموں نے مبینہ طور پر مدعی مقدمہ کے ساتھ صلح کے لیے جدوجہد شروع کردی ۔پولیس نے لڑکی کی موت پر زیر تفتیش مقدمہ میں دفعہ302بھی شامل کر کے تفتیش مزید تیز کر دی ہے ۔واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں جعلی پیر نے لڑکی کے جن نکالنے کے ڈھونگ میں اسے جلا ڈالاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں