ڈینگی کے تدارک ،روک تھام کیلئے نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں واک کا انعقاد
ڈینگی کے تدارک، روک تھام اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے نشترِ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی ہدایت پر آگاہی واک اور پوسٹرمقابلے کا اہتمام کیا گیا
ملتان (نیوز رپورٹر )شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے زیر اہتمام نشتر ہسپتال کے مین گیٹ سے شروع ہونے والی اس واک کا اختتام حیات ظفر آڈیٹوریم پر ہوا جس میں ڈین بیسک سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج پریزیڈنٹ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان، پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید سمیت سینئر فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔