جعلی طلاق نامہ تیار کرنے ،رشوت لینے پر پٹواری اور یوسی سیکرٹری کیخلاف انکوائری شروع

جعلی طلاق نامہ تیار کرنے ،رشوت  لینے پر پٹواری اور یوسی سیکرٹری  کیخلاف انکوائری شروع

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے جعلی طلاق نامہ تیار کرنے اور رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے پر پٹواری اور سیکرٹری یونین کونسل کے خلاف انکوائری شروع کردی

ملتان (کرائم رپورٹر)تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جہانیاں کی رہائشی شکیلہ پروین نے درخواست دی کہ سیکرٹرییونین کونسل قاسم بیلا خالد غوری نے جعلی طلاق نامہ تیار کرکے اسکو شوہر کی قیمتی جائیداد سے محروم کردیا ۔وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر اسلم پٹواری کے خلاف درخواست دی کہ اسلم موہنہ پٹواری نے پندرہ ہزار روپے وصول کیے جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں