ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کی کھلی کچہری،احکامات جاری

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان  کی کھلی کچہری،احکامات جاری

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

ملتان(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل حل کر کے بروقت رپورٹ پیش کریں علاوہ ازیں محمد عامر خان نیازی نے تھانہ صدر ملتان میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے۔ .ایس ڈی پی او سرکل صدر سید حماد نبی اور ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان ارشاد حسین اور تھانہ کے تفتیشی افسران بھی اس دوران ان کے ہمراہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں