اینٹی کرپشن ملتان میں عملے کے تقرر و تبادلے کے احکامات

اینٹی کرپشن ملتان میں عملے  کے تقرر و تبادلے کے احکامات

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن حیدر عباس وٹو نے عملے کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

ملتان (کرائم رپورٹر)جس کے مطابق سینئر سٹینو گرافر ریجنل ڈائریکٹر محمد رمضان کو کرائم سیکشن برانچ جبکہ سٹینو گرافر عدنان علی کو ریجنل ڈائریکٹر آفس میں تعینات کردیا گیا ہے ۔ریڈر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محبوب اعوان کو گرفتاری سکواڈ ،جونیئر کلرک مبشر حسین کو کمپلینٹ سیل اس کے علاؤہ زائد حسین ،اللہ دتہ وغیرہ کو مختلف برانچوں میں تعینات کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں