سکیورٹی اہلکار خلاف قانون کئی سالوں سے ایک تھانہ میں تعینات

سکیورٹی اہلکار خلاف قانون کئی  سالوں سے ایک تھانہ میں تعینات

آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ایک تھانہ میں کوئی اہلکار تین دفعہ سے زیادہ تعینات نہیں ہوسکتا

جہانیاں(نمائندہ دنیا ) مگر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں سکیورٹی اہلکار اصغر کئی سالوں سے سفارش کے بل بوتے پر تعینات ہے ۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکار منشیات فروشوں کی مبینہ سرپرستی کرتا ہے ، جس کی وجہ سے علاقہ میں شراب افیون کی فروخت جاری ہے ۔شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں