چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور موٹرسائیکلوں سے محروم

چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں  روپے اور موٹرسائیکلوں سے محروم

چوری کی چار مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی اور موٹر سائیکلیں لوٹ لی گئیں

بورے والا (نمائندہ دنیا) تفصیلات کے مطابق عبد الستار کے گھر نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر داخل ہو ئے اور پانچ لاکھ روپے نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کی چاندی چوری کر کے فرارہو گئے ۔ سہیل سکنہ 443ای بی کی موٹر سائیکل نامعلوم افراد چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ اقبال سکنہ بورے والا کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔ امجد سکنہ مجاہد کالونی کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی ۔چاروں وارداتوں میں پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں