نوازشریف یونیورسٹی ملتان میں انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد

نوازشریف یونیورسٹی ملتان میں انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد

چائنہ، جرمنی، ترکی، انڈیا اور پاکستان کے نامور سائنسدانوں کی آن لائن شرکت

ملتان(خصوصی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام \\\"لائیو سٹاک اور فصلوں کی پیداوارکے ساتھ پائیدار بائیو اکانومی \\\" کے موضوع پر دو روزہ انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے کی۔انٹر نیشنل کانفرنس کے پہلے روز چائنہ، جرمنی، ترکی، انڈیا اور پاکستان کے نامور سائنسدانوں نے آن لائن شرکت کی۔ انٹر نیشنل کانفرنس زرعی جامعہ میں منعقد کروانے کا مقصد لائیو سٹاک اور فصلوں کی پیداوارکے ساتھ پائیدار بائیو اکانومی کو فروغ دینا تھا تاکہ اس عمل سے کسانوں و کاشتکاروں کو فائدہ حاصل ہو سکے ۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ لائیو سٹاک کے کاروبار کو بڑھانے کیلئے زرعی یونیورسٹی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ کسانوں و کاشتکاروں کو بہتر انداز سے فائدہ ہو سکے ۔انہوں نے مزید کہاکہ لائیو سٹاک کو بڑھانے کیلئے یونیورسٹی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جس کے تناظر میں زرعی جامعہ ملتان میں وٹرنری ہسپتال بنا دیا گیا ہے جبکہ بہت جلد جلالپور پیر والا میں بھی ہسپتال بنا دیا جائے گا ۔کانفرنس میں ڈاکٹر مائیکل جرمنی، ڈاکٹر میریون جرمنی سمیت انڈیا، ترکی اور چائنہ کے سائنسدانوں نے لائیو سٹاک اور فصلوں کی پیداوارکے ساتھ پائیدار بائیو اکانومی کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشنز بھی دیں۔ تقریب کے اختتام پر چیئر مین ڈاکٹر آصف رضا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دوسرے روز بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں