سرکاری یونیورسٹیوں کے معذور طلبا کیلئے الیکٹرک وہیل چیئر خریدنے کا فیصلہ

سرکاری یونیورسٹیوں کے معذور طلبا کیلئے الیکٹرک وہیل چیئر خریدنے کا فیصلہ

وزیراعظم کے خصوصی پروگرام کے تحت الیکٹرک وہیل چیئرز مستقل معذوری کا سامنا کرنے والے طلباء و طالبات میں تقسیم کی جائیں گی،ایچ ای سی نے درخواستیں طلب کر لیں

ملتان(خصوصی رپورٹر)سرکاری یونیورسٹیوں کے معذور طلبا میں الیکٹرک وہیل چیئر تقسیم کرنے کیلئے ایچ ای سی نے الیکٹر ویل چیئر خریدنے کافیصلہ کرلیا اور درخواستیں طلب کرلیں۔ تفصیل کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹیز میں زیر تعلیم معذور طلباء و طالبات سے وزیراعظم کے خصوصی پروگرام کے تحت مفت الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں، الیکٹرک وہیل چیئرز مستقل معذوری کا سامنا کرنے والے طلباء و طالبات میں تقسیم کی جائیں گی، ایسے طلبہ جو فالج کی وجہ سے یا کسی حادثے کے باعث دونوں ٹانگیں کھو چکے ہیں وہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔انڈر گریجوایٹ، پوسٹ گریجوایٹ، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں زیر تعلیم طلبہ درخواست دینے کے اہل ہیں، درخواست دینے کی آخری تاریخ15 نومبر ہے ، آن لائن درخواست ایچ ای سی کے پورٹل پر دی جا سکتی ہے ۔ایچ ای سی کے مطابق درخوستوں کی کی مکمل سکروٹنی کی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں