کوٹہ گندم، چینی کی سخت مانیٹرنگ کا حکم

کوٹہ گندم، چینی کی سخت مانیٹرنگ کا حکم

ہر فلو ر ملز کو ریکارڈ رجسٹرڈ مرتب محکمہ خوراک کو مانیٹرنگ اور رجسٹر کی پڑتال کا بھی حکم، آٹے کے تھیلے کے وزن میں کمی کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے ،کمشنر

ملتان( وقائع نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے گندم کوٹہ، چینی کوٹہ کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔ہر فلور ملز ریکارڈ رجسٹرڈ مرتب کرے جبکہ محکمہ خوراک کو مانیٹرنگ اور رجسٹر کی پڑتال کا بھی حکم دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ رجسٹر میں گندم کوٹہ، آٹا ،چوکر کے تناسب اور ریٹیلرز کے نام نمبر درج کئے جائیں۔ محکمہ خوراک کے افسران تمام ریٹیلرز کو کاؤنٹر چیک کریں۔آٹے کے تھیلے کے وزن میں کمی کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے ۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی میں تیزی لانے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ نرخ نامے واضح آویزاں نا کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے ۔ڈپٹی کمشنرز از خود انسداد گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کاروائیوں کو مانیٹر کریں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، متعلقہ افسران موجود جبکہ ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں