وزیر لائیو سٹاک سندھ کا ملتان کا دورہ

وزیر لائیو سٹاک سندھ کا ملتان کا دورہ

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ انجینئر باری پتافی نے گزشتہ روز پنجاب کے ضلع ملتان میں محکمہ لائیو سٹاک کی فیلڈ سروسز اور نیلی راوی بھینس کی پیداوار میں اضافہ بذریعہ جینیاتی ترقی کے حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی طرف سے کئے گئے جدید اقدامات کا معائنہ کیا

ملتان( وقائع نگار خصوصی )صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ انجینئر باری پتافی نے گزشتہ روز پنجاب کے ضلع ملتان میں محکمہ لائیو سٹاک کی فیلڈ سروسز اور نیلی راوی بھینس کی پیداوار میں اضافہ بذریعہ جینیاتی ترقی کے حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی طرف سے کئے گئے جدید اقدامات کا معائنہ کیا۔ اس دورہ میں ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن ،پروڈکشن،ریسرچ) ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر منصور احمد اپنی تکنیکی ٹیم کے ساتھ ہمراہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں