نبی اکرمؐ کے اخلاق حسنہ پر عمل کرنا چاہیے :ناصرمیاں

نبی اکرمؐ کے اخلاق حسنہ پر عمل کرنا چاہیے :ناصرمیاں

دنیا و آخرت کو سنوارنے کیلئے سیرت نبویؐ پر عمل کرنا ہوگا،ندیم قریشی

ملتان(خبرنگارخصوصی)خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصرمیاں خان نقشبندی نے کہا ہے کہ نبی اکرمؐ کے اخلاق حسنہ اور کردارکی بلندی پرعمل کرنا چاہیے ، 12ربیع الاول کا دن دنیا کی تاریخ کاعظیم دن ہے اس مبارک دن پوری دنیاو کائنات کے لوگ حضورؐ کی ولادت باسعادت کا جشن مناتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم حنانہ و متحدہ مجلس شہریان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب میں منعقدہ میلادمصطفیٰ کانفرنس سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ ہمیں اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے کے لیے سیرت نبویؐ پر عمل کرنا ہوگا دنیاو آخرت کی کامیابی کے لیے دامن مصطفیٰ کو تھامنا ہوگا۔ تقریب کے میزبان بزم حنانہ کے صدر متحدہ مجلس شہریان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمد ظفرقریشی حامدی تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں