وہاڑی:ڈی سی کا منڈی میں سبزیوں اورپھلوں کی نیلامی کاجائزہ

وہاڑی:ڈی سی کا منڈی میں سبزیوں اورپھلوں کی نیلامی کاجائزہ

سبزی مہنگی بیچنے پر ایک پھڑیا گرفتار، 5 ہزار جرمانہ، 3 دن کیلئے جیل بھیج دیاگیا،انسانی جانوں کا تحفظ ترجیح ،محکمہ صحت کورونا ویکسی نیشن عمل تیز کرے :مبین الہٰی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا،سبزی مہنگی فروخت کرنے پر ایک پھڑیا دکاندار گرفتارکر کے 5 ہزار جرمانہ 3 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا،مز ید 2 دکاندار کے خلاف مقدمات کا اندراج کر وایا گیا،ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے اس موقع پر کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے منڈیوں میں باقاعدگی سے مانیٹرنگ وزٹ کئے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی کی زیر صدارت مارننگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن، انسداد سموگ، درآمد شدہ چینی، ڈیجیٹل گرداوری اور دیگر امور کا تفصیلی جائز ہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ صحت کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزید تیز کرے ،انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، اکتوبر کے آخر تک 22لاکھ سے زائد افراد کا مقرر کر دہ ٹارگٹ پورا کرنا ہے ، اس حوالے سے تمام توانیاں صرف کریں ،عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں، شہری بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور کورونا ویکسین ہر صورت لگوائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں