کسی سرکاری ملازم کوایک روپیہ رشوت نہ دیں:سیدموسیٰ رضا

کسی سرکاری ملازم کوایک روپیہ رشوت نہ دیں:سیدموسیٰ رضا

کوئی اہلکاررشوت طلب کرتاہے تومیر ے پاس آئیں:ڈی سی کاکھلی کچہری سے خطاب

مظفرگڑھ،کوٹ ادو(سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر ،نامہ نگار ان)ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے نواحی علاقہ شاہ جمال میں کھلی کچہری میں سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سائل اپنے کام کے سلسلے میں کسی سرکاری ملازم کو رشوت کے طور پر ایک روپیہ بھی نہ دے ، اگر کوئی ملازم یا اہلکار رشوت طلب کرتا ہے تو میرے پاس آئیں اگر اس کا کام میرٹ پر ہوگا تو اس کا مسئلہ حل کرانے کی ذمہ داری میری ہوگی۔ کھلی کچہری میں ایم پی اے عون حمید ڈوگر، ڈی پی او حسن اقبال، اسسٹنٹ کمشنرعابدہ فرید بھی موجود تھیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق عوامی نمائندوں کے ہمراہ ضلع بھر میں کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی ،جہاں ایک جگہ پر ہی تمام مسائل نہ صرف سنے جائیں گے بلکہ ان کے فوری حل کیلئے بھی اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ماتحت اداروں کے افسروں اور اہلکاروں کو بھی ہدایت کردی گئی ہے کہ اگرکسی نے کسی شہری کے ساتھ کوئی زیادتی کی تو وہ سروس میں نہیں رہے گا، انہوں نے کہا کہ ہم نے کالی بھیڑوں کو نکالنا ہے اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، روزانہ صبح 10سے 12بجے تک عوامی مسائل سنے جاتے ہیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹ ادو کا دورہ کیا اورہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،سٹاف کی حاضری چیک کی اور دوائیوں کے سٹاک سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں