مہنگائی کے ذمہ دارہی احتجاج کررہے ہیں ،مہرعمران

مہنگائی کے ذمہ دارہی احتجاج کررہے ہیں ،مہرعمران

ڈالرکی قیمت میں اضافہ معاشی حالات میں بگاڑ پیدا کرنے کی منظم سازش ہے

کبیروالا(سٹی رپورٹر)صدرتحریک انصاف ضلع خانیوال مہرعمران پرویز نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ دارہی مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ،ڈالرکی قیمت میں اضافہ معاشی حالات میں بگاڑ پیدا کرنے کی منظم اور گہری سازش کا نتیجہ ہے ،وزیراعظم عمران خان کی ملکی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور پالیسیوں کو ناکام کرنے کیلئے ملکی سیاسی حالات میں مسلسل انتشار پیدا کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کبیروالا سٹی کے صدرچوہدری سعید اقبال گل اور تحریک انصاف یوتھ ونگ خانیوال کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک محمد حمزہ کے ساتھ ملاقات کرنے کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے ویژن کے تحت پاکستان کو ایک مستحکم اور فلاحی ریاست بنانے اور آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دینے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور موجودہ مہنگائی کے نتیجے میں متاثرہونیوالے عوام کو بہت جلد ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں