ڈاکے ،چوریوں کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

ڈاکے ،چوریوں کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

چور ٹیوب ویل کا سامان لیکرفرار،2موبائل فون چوری ،2افرادسے پیسے چھن گئے

ملتان(کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں رو پے اورقیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔بستی ملوک کے علاقہ سے نامعلوم افراد ارشد کے رقبے سے ساڑھے تین لاکھ مالیت کا ٹیو ب ویل کا سامان لو ٹ کر فرار ہو گئے ۔اسی علاقے میں نا معلوم افراد قصور کے گھر داخل ہو کر گھریلو سامان چوری کر کے لے گئے ۔نقشبندی کالونی سے نا معلوم افراد نے مقبول کا موبائل فون چوری کر لیا ۔لوہاری گیٹ سے احمد کا مو بائل فون چوری ہو گیا ۔اوان والہ چوک سے نامعلوم افراد انصر سے 20 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔جھوک وینس ملتان سے نامعلوم افراد نے حضور بخش سے 31 ہزار نقدی چھین لی۔شاہ شمس کالونی میں نامعلوم افراد خانی عباس سے 30 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں