گن پوائنٹ پر جانور لے جانے والے گینگ کے ارکان گرفتار

گن پوائنٹ پر جانور لے جانے والے گینگ کے ارکان گرفتار

ملزمان کے ساتھیوں اور چوری کے جانور خریدنے والوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری

شجاع آباد( سٹی رپورٹر) گن پوائنٹ پر جانور لے جانے والے گینگ کے ارکان گرفتار،جانور برآمد،ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کی حدوو دائرہ پور کے علاقہ میں ہونے والی واردات کے دوران زمیندار کو رسیوں سے باندھ کر گن پوائنٹ پر جانور لے کر جانے والے گینگ کے ارکان کو تھانہ سٹی پولیس نے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے جانور بھی برآمد کر لئے ہیں۔تاہم ملزمان کے ساتھیوں ، سہولت کاروں اور چوری کے جانور خریدنے والوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا ر ہے ہیں۔کیس کے باقی ملزمان کی گرفتاری تک ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں