مسلم لیگ کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف ملتان میں ریلی

مسلم لیگ کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف ملتان میں ریلی

لیگی متوالوں کی بڑی تعداد میں شرکت ،حکومت نے جینامحال کردیا :مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک آصف رفیق رجوانہ کی رہائش گاہ سے مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی حسین آگاہی چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جس میں لیگی متوالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس نے غریب قوم کا جینا بھی محال کرکے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے غریب قوم خودکشیوں، خودسوزیوں پر مجبور ہو رہی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی پارٹی قیادت روزانہ کی بنیاد پر بھی احتجاج کی کال دے لیگی متوالے روزانہ سڑکوں پر ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں