پاکستان میں سالانہ 34 ملین ٹن خوراک ضائع ہونے لگی

 پاکستان میں سالانہ 34 ملین ٹن خوراک ضائع ہونے لگی

ہوٹلز، میرج کلبوں اورگھروں میں 10 ہزار لوگوں کا کھانا ضائع ہوتا ہے :عالیہ سپرا

ملتان(خبرنگارخصوصی)ملتان جسمین لائنز کلب کی صدر عالیہ افضل سپرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 34 ملین ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے صرف ملتان میں ہوٹلز، میرج کلبوں اورگھروں میں 10 ہزار لوگوں کا کھانا ضائع ہوتا ہے اور تین ہزار لو گ بھوکے سو تے ہیں اگر ہم سب مل کر کوشش کریں تو یہ خوراک،ضا ئع ہونے سے بچ سکتی ہے اس خوراک کو اگر مستحق لوگوں تک پہنچائی جائے تو معا شرے میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا یہ تمام تر اقدامات ایک دوسرے کے تعاون سے ممکن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ملتان جسمین لائنز کلب کے زیر اہتمام سیلانی دست خواں پر ہنگر ریلیف منصوبے کے تحت کھانا تقسیم کر نے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر شائشتہ زیبا،رفعت اعظم،سحبان نثار،نے بھی کھانا تقسیم کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں