نشترہسپتال میں زیرعلاج 15مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

نشترہسپتال میں زیرعلاج 15مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی

ملتان(نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج 15 اور مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ،آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں زیر علاج ملتان سے تعلق رکھنے والے 7،جھنگ کے 4،لودھراں ،خانیوال، وہاڑی ،لیہ کے ایک ایک مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے ، جبکہ شبہ میں 02 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ، اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 50 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 14 ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں