پولٹری فارم کی 40مرغیوں کو زہر دے کر مارڈالا
چھٹہ نوکسی وہاڑی روڈ پر نامعلوم شخص نے ارشد کی مرغیوں کو زہردے دیا
ملتان(کرائم رپورٹر )تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم افراد نے زہر دیکر پولٹری فارم کی 40 مرغیاں ما ردیں ، مقامی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے چاہ جندے والا موضع چٹھہ نو کسی وہاڑی روڈ ملتان میں محمد ارشد ولد مہر منظور مہار نے مرغیوں کا پولٹری فارم بنایا ہوا تھا ۔گزشتہ روز نامعلوم شخص نے اس کی غیر موجودگی میں پولٹری کے شیڈ میں آکر تقریبا چالیس مرغیوں کو زہر دے دیا ،جس نتیجے میں پچیس ہزار روپے کی مرغیاں مر گئیں۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔