ایک روز میں 82بجلی چور میپکوٹیموں کے ہتھے چڑھ گئے

ایک روز میں 82بجلی چور میپکوٹیموں کے ہتھے چڑھ گئے

98ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر19لاکھ22ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 82افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور98ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر19لاکھ22ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاگیاجبکہ 11ایف آئی آرز درج کرائی گئیں ۔ ڈی جی خان سرکل میں گزشتہ روز 31افراد کو9 لاکھ10 ہزارروپے جرمانہ عائداور4 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ بہاولپور سرکل میں 4صارفین کوایک لاکھ29 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 9افراد کوایک لاکھ59ہزار روپے جرمانہ عائداور ایک ایف آئی آر درج، رحیم یار خان سرکل میں 32بجلی چوروں کو5 لاکھ74ہزار روپے جرمانہ عائداور6مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 5 صارفین کو49ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کوایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں