جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاج
عمران خان نااہل حکمران ہے ، سلیکٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ، مقررین
مظفرگڑھ (نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔جمعیت علماء اسلام کے تحصیل امیر صوفی معین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پہلے سے زیادہ مہنگائی، بیروزگاری ہے ، عمران خان ایک نااہل حکمران ہے ۔جمعیت علماء اسلام کے سینئر نائب امیر عبدالمجید توحیدی نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ،ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن کے قائد پر 31 تاریخ کو ڈیرہ غازی خان ڈویڑن میں مہنگائی کے خلاف بہت بڑا ورکر کنونشن کرنے جا رہے ہیں،جنوبی پنجاب کی عوام سے اپیل ہے کہ کنونشن میں شرکت کرکے حکومت کے خاتمہ میں ہمارا ساتھ دیں۔ اس موقع پر قاری عطاء اﷲ خان آصف،ماسٹر محمد عاشق ،مہر منظور جانگلہ ودیگر کارکنوں نے بھی خطاب کیا۔