بھارت کیخلا ف بڑی جیت ،منچلے جشن کیلئے سڑکوں پرآگئے
فضاپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ،آتشبازی کا شاندا رمظاہرہ ،مٹھائی تقسیم
ملتان( نیوز رپورٹر،کرائم رپورٹر)پاکستان کی بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میں بڑی جیت پر ملتان کے منچلے سڑکوں پر نکل آئے ، آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور خوب بھنگڑے ڈالے ، اس موقع پر منچلوں کے نعروں پاکستان زندہ آباد سے فضا گونج اٹھی ، سیاسی رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے ڈیروں پر میچز دیکھے اور جیت پر جشن منایا ، شائقین کرکٹ کی جانب سے اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی ۔ میچ ختم ہونے کے بعد گھنٹہ گھر چوک، کینٹ، گلگشت ، ممتاز آباد سمیت مختلف علاقوں میں نوجوانوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ ان علاقوں میں آتش بازی بھی کی گئی، اس موقع پر ان علاقوں میں ٹریفک جام رہی۔