والد کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج

والد کی 13 سالہ بیٹی سے  زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج

حقیقی والد کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)انکار پر وحشیا نہ تشدد ،چھڑانے کے لیے آنے والی بیوی سمیت ساس سالے پر بھی تشدد کیا،بیوی کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، علاقہ منڈی مویشی کے رہائشی امتیاز احمد چانڈیہ کی شادی اشفاق چانڈیہ کی بیٹی شہلا نورین سے 17 سال پہلے ہوئی ، جس سے اس کے 3 بیٹیاں اور2 بیٹے ہیں، گزشتہ شب امتیاز احمدچانڈیہ نے 13سالہ بیٹی (س )بی بی کو جگا کر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ،بیٹی کے انکار پر اس پر تشدد کیا، شور پر والدہ شہلا نورین بھی جاگ گئی تو اسی اثنا میں شہلا کی والدہ شمیم مائی اور بھائی ارسلان بھی آگئے جنہوں نے امتیاز کو برا بھلا کہا تو وہ طیش میں آگیا اور ساتھیوں اور ہمشیرہ کے ہمراہ بیوی سمیت ساس اور سالے پربھی تشدد کیا،پولیس نے شہلا نورین کی مدعیت میں خاوندامتیاز چانڈیہ اس کے ساتھیوں اور اس کی ہمشیرہ نسرین کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں