خانیوال :بھکاری خواتین کی بڑھتی تعداد،کڑی نکرانی کے احکامات

خانیوال :بھکاری خواتین کی بڑھتی تعداد،کڑی نکرانی کے احکامات

چھوٹے بچوں کواغوا کرکے مصنوعی معذوربناکربھیک منگوانے کیلئے منظم گروہ سرگرم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار ) بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور مشکوک سرگرمیاں ،خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل،کڑی نگرانی کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ، ذرائع کے مطابق خانیوال بھر میں بھکاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر ان کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کردیئے ، حساس ادارے کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ ماہ رواں میں بھیک منگوانے کیلئے منظم گروہ سرگرم عمل ہیں ،جومختلف اضلاع سے چھوٹے بچوں کو اغوا کرنے کے بعد انہیں مبینہ طورپر نشہ کا عادی اور مصنوعی معذور بناکر ان سے بھیک منگواتے ہیں، اسی طرح خواتین کی بڑی تعداد جن میں نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں، وزارت داخلہ کی طرف سے اس سلسلے میں روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر نے کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں