ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس، انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ

ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس، انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ

مارننگ میٹنگ میں کورونا ویکسی نیشن ، بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ تیاری کا جائزہ مبین الہٰی کی سول ریسٹ ہاؤس بوریوالا میں کھلی کچہری،لوگو ں کے مسائل سنے

وہاڑی،بوریوالا ( ،نمائندہ خصوصی ،خبر نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔جس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو محکمہ تحفظ ماحولیات،محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے سرویلنس کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نسل روکنے کیلئے مو ثر اقدامات کئے جائیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی کی زیر صدارت مارننگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریڈ کورونا ویکسی نیشن ، چینی کی ترسیل اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منانے اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کو مزید تیز کیا جائے ، 25اکتوبر 12نومبر تک ریڈ مہم میں لوگوں کو انکی دہلیز پرویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ، ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں صبح 10بجے ضلع کونسل سے وی چوک تک ایک ریلی نکالی جائے گی ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہٰی نے سول ریسٹ ہاؤس بوریوالا میں کھلی کچہری لگائی، جس میں فر داً فرداً لوگو ں کے مسائل سنے اور فوری عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکمو ں کو احکامات جاری کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں