مظفرگڑھ:ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال اور دیہی مرکز صحت کا اچانک دورہ

مظفرگڑھ:ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال اور دیہی مرکز صحت کا اچانک دورہ

مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیاسونامی ٹری منصوبہ کا فائدہ تب ہوگاجب پودے تناور درخت بن جائینگے :موسیٰ رضا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے گزشتہ رات رجب طیب اردگان ہسپتال اور دیہی مرکز صحت کا اچانک دورہ کیا، دونوں ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ ادویات کی سٹاک کا معائنہ سمیت دیگر انتظامات کا بھی جائز ہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سونامی ٹری منصوبے کے تحت لگائے گئے پودوں کا فائدہ تب ہونا ہے جب یہ تناور درخت بن جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے خان پور بگا شیر کے علاقے میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر سول سوسائٹی، مختلف اداروں اور صنعتی اداروں کے تعاون سے لگائے گئے پودوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایف او کو ہدایت کی کہ لگائے گئے پودوں کی مکمل نگہداشت کی جائے اور ان کو بروقت پانی کی فراہمی یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں