ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان آفس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان آفس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی

انشااللہ کشمیری عوام کو جلد آزادی ملے گی ،پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ ہے ،عبداللہ خان

ملتان (کرائم رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان آفس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا،شرکا نے سیاہ پٹی باندھ کر احتجاجی ریلی نکالی جس میں عبداللہ خان جلبانی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ، خالد حسین قصوری ، محمد نعیم راؤ محمد جاوید ، درویش محمد، مستقیم عباسی ، آصف وقاص ،عارف نیازی اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان جلبانی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اس سے انشااللہ کشمیری عوام کو جلد آزادی ملے گی اور کشمیری عوام آزادی کی فضاؤں میں سانس لے سکیں گے .پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں بعد ازاں خالد حسین قصوری نے اختتامی دعا کرائی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں